ابنا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے رکن پارلیمنٹ زلمے زابلی کا کہنا تھا کہ جنوبی صوبے زابل کے ضلع میزان میں امریکی ہیلی کاپٹروں سے طالبان کوچھوٹے اوربڑے ہتھیاربھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایاکہ امریکہ افغانستان سے متعلق دہرے معیاراورپالیسی پرگامزن ہے اور ایسی امداد سے طالبان مزید مضبوط ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سےطالبان کی فوجی امداد اور امریکہ کے طالبان سے خفیہ مذاکرات سے افغانستان میں اس کے مقاصد سے متعلق سنگین سوالات نے جنم لیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469090
افغانستان کے رکن پارلیمنٹ اور سینیٹ کی کمیٹی برائے شکایات کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ امریکہ طالبان کوفوجی امداد فراہم کررہاہے۔